اسلام آباد( آ ئی این پی ) وزارت صنعت اور پیداوار نے رمضان ریلیف

پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو رمضان المبارک میں تمام اشیاءکی بروقت موجودگی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کردی، رمضان المبارک کے مہینے میں 19 اشیاءخوردونوش پر 2 ارب رو پے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔منگل کورمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے وزارت صنعت اور پیداوار میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میںیوٹیلٹی اسٹورز کو تمام اشیاءکی بروقت موجودگی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔اجلاس
,
میں مشیر صنعت و تجارت، وفاقی وزراء اور معاون خصوصی سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میںشیخ رشید احمد، خسرو بختیار، عمر ایوب، فیصل واوڈا اور ندیم بابر نے شرکت کی اوراجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں 19 اشیاءخوردونوش پر 2 ارب کی سبسڈی مختص کی ہے۔اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے تمام تر امور پر اجلاس کو بریفنگ دی