پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات زیرو پوائنٹ سرحد پر منعقد ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے۔بھارت کی طرف سے بھی وزارتِ خارجہ اور داخلہ کے حکام شرکت کریں گے۔کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات کے حوالے سے یہ دوسری بیٹھک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مذاکرات صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری اور ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں،میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے۔ پیرکو وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے بھی کہا ہے

0 Comments