About Me

ون ڈے کرکٹ میں طویل اوپننگ پارٹنرشپ کا پاکستان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے پاکستان کے فخر زمان اور امام الحق کا طویل پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فوٹو: فائل
ڈبلن: ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ کا پاکستان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، اوپننگ بلے باز جان کیمبل اور شائے ہوپ نے پہلی وکٹ پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز کی شراکت قائم کی جو ون ڈے
کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔
جان کیمبل 179 اور شائے ہوپ 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے جولائی 2018 میں زمبابوے کے خلاف 302 رنز کی پارٹنرشپ بناتے ہوئے سینتھ جے سوریا اور اوپل تھرنگا کا ریکارڈ توڑا تھا۔
یاد رہے کہ سری لنکن اوپنرز نے جولائی 2006 میں انگلینڈ کے خلاف تھے286 رنز بنائے

Post a Comment

0 Comments