چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو چیئرمین نیب کی اجازت کے بغیر گرفتارنہیں کیا جا سکے گا ۔ سول سیکریٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بیوروکریسی بلا خوف و خطر قانون کے تحت فرائض انجام دے ، بیوروکریسی کا کام ملکی و عوامی مفاد میں پایسی بنا نا ہے ، آہندہ کسی گرفتار افسر کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ریجنل آفیسر گریڈ 19 اور اس کے اوپر کے افسران کو از خود گرفتار نہیں کر سکے گا ، افسران ذمہ داری اور اعتماد کے ساتھ فرائض انجام دیں ۔
0 Comments